پاکستان ہاکی ٹیم کی شکست کے ذمہ دار موجودہ سیلیکشن کمیٹی,نااہل انتظامیہ اور غلط پالیسیاں ہیں : فلائنگ ہارس اولمپیئن سمیع اللہ

کراچی(ایم وقاص شیخ-اسپورٹس ورلڈ نیوز) فلائنگ ہارس اولمپیئن سمیع اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی شکست کے ذمہ دار موجودہ سیلیکشن کمیٹی,نااہل انتظامیہ اور غلط پالیسیاں ہیں. فلائنگ ہارس اولمپیئن سمیع اللہ  اسپورٹس ورلڈ  پی کے ڈاٹ کام کے ساتھ خصوصی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے  کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی بری شکست کے ذمہ دار موجودہ سیلیکشن کمیٹی اور غلط پالیسیاں ہیں.پاکستان ہاکی ٹیم کی سیلیکشن کے دوران غلط تجربات کرتے ہوئے ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے.پسند نا پسند کی پالیسی رکھتے ہوئے من پسند افراد کو نوازا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے.انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے رکھی گئی ہے جس کی وجہ سے قومی ٹیم کا وقار مجروع ہوا ہے.بلند و بانگ دعوے کرنے والی پی ایچ ایف کو بڑے پیمانے پر فنڈز ملے ہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا مزکورہ فنڈز سے اکیڈمی کی سطح پر ہاکی کو فروغ حاصل ہوتا لیکن اس کے برعکس ہاکی کا معیار بری طرح متاثر ہوا ہے.جب تک ایماندار و مخلص لوگ نہیں آئیں گے تب تک اسی طرح ہارتے رہیں گے.ہاکی میں احتساب ناگزیر ہوچکا ہے.انہوں نے کہا کہ ہاکی میں سیاست کو فروغ دینے کے بجائے میرٹ کو فروغ دینے سے ہاکی کےوقار کو بحال کرنے میں مل سکتی ہے