پاکستا ن جمناسٹک فیڈریشن کے سر براہ علی احمد راجپوت نے بلوچستان جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر بابائے سپورٹس بلوچستان کو عطا محمد کا کٹر کو انکے عہدے سے معطل کر دیا

کو ئٹہ (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستا ن جمناسٹک فیڈریشن کے سر براہ علی احمد راجپوت نے بلوچستان جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر بابائے سپورٹس بلوچستان کو عطا محمد کا کٹر کو انکے عہدے سے معطل کر دیا ہے، پاکستان جمناسٹک ایسوسی ایشن کے سر براہ علی احمد راجپوت کی جانب سے ان کی معطلی کے جاری کردہ لیٹر میں ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کی جانب سے واضح ہدایت کے باوجودپی او اے کے خلاف اپنی جانب سے دائر کردہ کیس واپس نہیں لیا جسکی انہیں فیڈریشن کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی۔ لہذا بطور سر براہ جمناسٹک ایسوسی ایشن وہ ( علی احمد راجپوت)انہیں پاکستان جمناسٹک ایسوسی ایشن اور پی او اے کے قوانین کی خلف ورزی پر بلوچستان جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر کی حثیت سے انکے عہدے سے معطل کر رہے ہیں۔ انکی یہ معطلی انکی جانب سے پی او اے کے خلاف دائر کیسز واپس لینے اور فیڈریشن کے آئندہ آرڈرز تک بر قرار رہے گی۔