پاک آسٹریلیا ٹییسٹ سیریز میں آسٹریلین ٹیم کے پڑھچے اُڑانے والی فاسٹ باولر محمد عباس کا اپنے آبائی علاقہ پہنچنے پر اہل علاقہ کا شاندار استقبال

سیالکوٹ (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاک آسٹریلیا ٹییسٹ سیریز میں آسٹریلین ٹیم کے پڑھچے اُڑا کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عباس وطن واپس پہنچ گئے ہیں .اپنے آبائی ضلع سیالکوٹ پہنچنے پر انکا بھرپور استقبال کیا گیا جہاں سے انہیں اےک برے جلوس کی صورت میں انکے آبائی گاوں لے جایا گیا. اس موقع پر اہل علاقہ نے ان کا استقبال پھول نچھاور کرتے ہوئے اور ہار پہنا کر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز جیت لی تھی تاہم جب محمد عباس واپس وطن پہنچے تو ان کا استقبا ل ایک ہیرو کی طرح کیا گیا ۔
سیالکوٹ ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس کا کہناتھا کہ مجھے یقین تھا کہ ایک روز اللہ مجھے میری محنت کا پھل ضرور دے گا ۔ان کا کہناتھا کہ جیسی بھی کنڈیشن ہو میری کوشش ہوتی ہے کہ میں پرفارم کروں ۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے زندگی میں بہت سے مواقع ملے لیکن میں نے کرکٹ کو ہی جاری رکھنے کا فیصلہ ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی کہ میں کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ ویلڈنگ سمیت دیگر کام کرتا تھا ۔