پاک اینگلنگ کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس، 3 سالہ مدت پوری ہونے پر نئے ممبران کا انتخاب کیا گیا

راولپنڈی(سپورٹس ورلڈ نیوز)پاک اینگلنگ کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس سینئر نائب صدر مبشر الاسلام کی زیر صدارت ہوا جس میں خالد عثمانی، الطاف احمد ، قاضی خالد، رائو امر،ندیم خورشید، نعیم اعوان،عارف مجید اور محمد سعید نے شرکت کی اجلاس میں گورننگ باڈی کی 3 سالہ مدت پوری ہونے پر نئے ممبران کا انتخاب کیا گیااور اتفاق رائے سے باڈی کے 4 سابق ممبران خالد عثمانی،قاضی خالد، رائو امر اور عارف مجید کو انکی کلب کیلئے اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر آئندہ 3 سال کیلئے دوبارہ گورننگ باڈی کا ممبر منتخب کر لیا گیا، باڈی کے پانچویں ممبر محمد افضال کی جگہ محمد سعید کو ممبر منتخب کر کے گورننگ باڈی کے پانچ ممبران پورے کر لئے گئے۔ اجلاس میں پرانےممبران کے کارڈوں کی توثیق اور نئے ممبر بنانے کیلئے 20 جنوری سے 20 فروری تک کی مدت مقرر کر دی گئی، اجلاس میں کلب کے ایسے عہدیدار جو ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کلب کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پا رہے تھے کی جگہ ممبران میں سے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا جن میں نائب صدر اول مبشر الاسلام کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا، نائب صدر اول الطاف احمد، نائب صدر دوئم نعیم اعوان،نائب صدر سوئم ندیم خورشید کو منتخب کیا گیا،فنانس سیکرٹری کا اضافی چارج قاضی خالد کے سپرد کر دیا گیا، اجلاس کے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے گورننگ باڈی کے تمام فیصلوں کی توثیق کر دی۔