پاک بھارت کبڈی میچز ہمیشہ ہی کانٹے کے ہوتے ہیں . دیپاکورال، پاکستان میں جتنی عزت ملی کھبی نہیں بھلا سکیں گے،بلجیت سنگھ . خواہش ہے کرتار پور جاوں : پرتاپ سنگھ

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) بھارت کی کبڈی ٹیم آفیشلز دیپا کورال اور بلجیت سنگھ اور ٹیم کے کپتان پرتاپ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر میزبانوں کی جانب سے جتنی محبت ملی ہے اسے کبھی بھلا نہیں سکیں گے،پاکستان کے ساتھ کبڈی کے میدان میں کھیل کر ہمیشہ مزہ آتا ہے اور اس بار بھی کبڈی کو انجوائے کریں گے۔دیپا کورال اور بلجیت سنگھ بھارتی کبڈی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچنے کے بعد سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے خصو صی گفتگو کر رہے تھے۔ دیپا کورال کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بڑے اور کھلے دال والے ہیں یہ تو پہلے ہی پتہ تھا لیکن یہاں پہنچنے پر رانا سرور۔ رمضان گھمن ۔ڈی جی سپورٹس ندیم سرور اور وزیر کھیل تیمور بھٹی نے جتنی عزت دی ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔ ایونٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پاک بھارت کبڈی میچ ہمیشہ سے کانٹے کے ہوتے ہیں جنہیں کھیلنے اور دیکھنے کا مزا اپنا ہی ہے۔ اس بار بھی ایونٹ میں مقابلے دیکھنے اور کھیلنے والے دونوں کھیل کو انجوائے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گروانڈ میں جو بھی اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔ ہار یا جیت اہم لیکن اس سے اہم دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کا باہم کھیلنا ہے۔انہوں نے ایک سول کے جواب میں کہا کہ ان سمیت سبھی کھلاڑیوں کی خواہش ہے کہ انہیں پنجہ صاحب اور ننکانہ صاحب کے دیدارے نصیب ہوں اور وہاں متھہ ٹیکنے کا موقع ملے۔

سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بلجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی جسطرح عزت اور محبت دی گئی وہ کھبی بلا نہیں سکیں گے۔دونوں دیشوں میں کچھ بھی مختلیف نہیں ایسی محسوس ہورہا ہے جیسے اپنے ہی دیش میں گھوم رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کبی کا کھیل دونوں دیشوں کے درمیان دوستوں اور محبتوں کو فروغ دیتا آیا ہے اور آئندہ بھی دیتا رہے گا۔ انہوں کے کہا کہ پاک بھارت کبڈی میچ کانٹے کے ہونگے اور انہیں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو کھیل کر اور تماش بینوں کو دیکھ کر مزہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ جسطرح پاکستان کبڈی فیڈریشن اور صوبائی وزیر کھیل و ڈی جی سپورٹس نے پاکستان پہنچنے پر ان سے محبت کا اظہار کیا ہے وہ انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔ ایک سول کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستان کے ویزہ کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ انکی خواہش ہو گی کہ پاکستان میں انہیں سکھوں کے مقدس مقامات ننکانہ صاحب پنجہ صاحب بھی جانے کا موقع ملے تاکہ وہ ان مقدس مقامات پر متھہ ٹیک سکیں۔

بھارت کی کبڈی ٹیم کے کپتان پرتاب سنگھ نے کہا ہے کہ ہم پوری تیاری کرکے آئے ہیں، امید ہے عوام کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا، میرے خاندان کا تعلق گوجرانوالہ ہے یہاں آکر بہت خوش ہوں ، دلی خواہش تھی کہ پاکستان جا کر کھیلوں آج میری یہ خواہش پوری ہوگئی، ایک سوال کے جواب میں پرتاب سنگھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی اور امن ہو، خواہش ہے کرتار پور جاؤں۔
بھارت کی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں میں پرتاب سنگھ( کپتان)، ہرجیت سندھ(نائب کپتان)، دپیک شرما، انگریج سنگھ، سندیپ سنگھ،بلندر سنگھ، کلدیپ سنگھ، مکی، موہت، اوتار سنگھ، ساچن، ماریش، کلویر، شیرا سنگھ شامل ہیں،گردیپ سنگھ مینجر اور بلدت سنگھ کوچ ساتھ ہیں۔