پا کستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کا 27 جون سے 4 جولائی تک نیشنل سٹڈیم کراچی میں تربیتی کیمپ لگایا جائیگا

کراچی( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پا کستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کے دورے سے قبل 27 جون سے 4 جولائی تک نیشنل سٹڈیم کراچی میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا جائیگا۔ کیمپ ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی نگرانی میں ہوگا۔ بیٹنگ کوچ اقبال امام، باؤلنگ کوچ محمد جاوید ، ٹرینر راشد قریشی، ڈاکٹر نعمان پالیکر ٹیم منیجر امیرالدین انصاری بھی اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستانی ٹیم 5 جولائی کو کراچی سے انگلینڈکے لئے روانہ ہوگی۔ پاکستان،، بنگلہ دیش اور میزبان انگلینڈ کے خلاف تین قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ آٹھ جولائی سے وارکشائر میں شروع ہوگی۔ پاکستانی ٹیم 8 جولائی کو میزبان انگلینڈ کے خلاف میچ سے کا آغاز کرے گی۔