پرتگال کے ایئرپورٹ پر اسٹار فٹ بالر کرسٹینانو رونالڈو کا نیا دھاتی مجسمہ نصب کردیا گیا , یہ مجسمہ جوزاینٹونیو نے تیار کیا ہے

لز بن (سپورٹس ورلڈ نیوز) پرتگال کے ایئرپورٹ پر اسٹار فٹ بالر کرسٹینانو رونالڈو کا نیا دھاتی مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔ حالیہ مجسمہ33سالہ رونالڈو کی شکل سے کافی مماثلت رکھتا ہے ۔ حیرت انگیز طور پر رونالڈو کا یہ مجسمہ بھی جوز اینٹونیو نے ہی تیار کیا ہے جنہیں رونالڈو ہی کے گزشتہ برس نصب کیے جانے والے مجسمے کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ رونالڈو ہی کے نام سے منسوب پرتگال کے ایئر پورٹ پر نصب کیا جانے والا مجسمہ اسٹار فٹبالر سے بالکل مماثلت نہیں رکھتا تھا اور سوشل میڈیا پر ہدف تنقید بنا رہا تھا۔ دوسری جانب رونالڈو کا حالیہ مجسمہ ہٹانے اور پرانا مجسمہ ہی دوبارہ نصب کرنے کیلئے آن لائن پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔