پروہاکی لیگ 19 جنوری سے شروع ہو گی،9ٹیمیں ایکشن میں ہونگی

لاہور ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پروہاکی لیگ 19 جنوری سے شروع ہو گی جس میں دنیائے ہاکی کی9 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، دنیا کے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں آ سٹریلیا، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، انگلینڈ، ارجنٹائن، اسپین، نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 2 فروری کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی،پی ایچ ایف حکام کے مطابق دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا،پرو لیگ کی تیاریوں کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جمعہ کے روز سے شروع ہوگیا ہے۔