پریمیر کرکٹ لیگ کے تیسرے راؤنڈ میں ڈیسکون ،تھری ڈی ماڈلنگ اورجاز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے 

لاہور( سپورٹس ورلڈ نیوز ) کارپو ریٹ سیکٹر کلبز کی جاری پریمیر کرکٹ لیگ کے تیسرے راؤنڈ میں ڈیسکون ،تھری ڈی ماڈلنگ اورجاز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ تیسرے راؤنڈ کے سلسلہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں فاطمہ گروپ اور ڈیسکون کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔فاطمہ گروپ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اورحریف ٹیم کو8وکٹوں کے نقصان سے 132رنز کا ہدف دیا جو کہ ڈیسکون نے10اوورز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ ڈیسکون کے مبشر اقبال کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دوسرا میچ میں آئی سی آئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 159رنز کا ہدف دیا جسے تھری ڈی ماڈلنگ نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پرآخری اوور میں پور اکر لیا۔ اس مقابلے میں خرم صدیق مین آف دی میچ قرار پائے ۔تیسرے میچ میں جاز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ۔اس مقابلے میں اکزونوبل نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے جبکہ جاز نے مطلوبہ ہدف 15.2اورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ جاز کے جنید علی خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔