پشاور، فٹ بال کے سابق مایہ ناز کھلاڑی ظاہر شاہ نے جاری انڈر23گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی فٹ بال ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی ظاہر شاہ نے صوبے بھر میں جاری انڈر23گیمز کے انعقاد کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے خیبر پختونخوامیں کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ ملے گا،جبکہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ جنیدخان کی جانب سے صوبے میں شعبہ سپورٹس کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو بھی سراہاہے ۔میڈیاسے گفتگرکرتے ہوئے ظاہر شاہ کاکہناتھاکہ صوبائی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کی انقلابی اقدامات سے جہاں پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں کھیلوں کے میدان ہوگئے وہاں کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بڑھ گئے ہیں کیونکہ محکمہ کھیل کے سربراہ جنید خان کی کاوشوں سے کھلاڑیوں کوجدیدسہولیات مہیاکئے گئے ہیں جبکہ صوبے بھر کے اضلاع میں کھیلوں کے پرانے میدانوں کی حالت زار کو بہتر کرانے کیساتھ ساتھ ہر تحصیل کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنائے گئے،۔جس سے یقیناًکھیلوں کو فروغ ملے گا۔