پشاورفٹبال لیگ آج سے قیوم سٹیڈیم میں شروع ہوگی,ٹرافی رونمائی کی تقریب گذشتہ روز قیوم سٹیڈیم میں ہوئی مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس جنید خان تھے

پشاور( سپورٹس ورلڈ نیوز) پشاور فٹبال لیگ کی ٹرافی رونمائی کی تقریب گذشتہ روز پشاورقیوم سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے ۔فٹبال لیگ آج پیر27نومبر سے شروع ہوگی۔لیگ میں 10 ٹیمیں شرکت کرینگی جس میں سکاس قصہ خوانی دروش ،سرحد یونیورسٹی  ننگیالی،آر ایم آئی حیات آباد تریالی ،اسلامیہ کالج ستوری، برین جیکوراز ،سٹی یونیورسٹی ایگلز، ڈی سی سرکار پشاور، ڈی سی چترال مارخور،  خیبرکاروان ازماری، ٹاؤن ون اباسین یونیورسٹی شامل ہیں۔یوتھ گلیم کی پراجیکٹ برینگ بیک سپورٹس ان کے پی کے زیرسایہ پشاور فٹبال لیگ قیوم سپورٹس کمپلیکس میںآج پیر 27 نومبر سے شروع ہورہا ہے۔جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد سے صوبے اورشہر کا سافٹ امیچ دنیا بھر میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کیاجائیگا جس کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں انڈر 23 گیمز کا انعقاد اس مرتبہ مزید بہتر طریقے سے کیاجائیگاجس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو شامل کیاجائیگا۔