پشاورفٹبال لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز افتتاحی روز سیکاس قصہ خوانی نے سرحد یونیورسٹی ننگیالی کو دو ایک سے شکست دیدی 

پشاور( سپورٹس ورلڈ نیوز)پشاور فٹبال لیگ ٹورنامنٹ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پروقار تقریب میں شروع ہوگیا جس کا باضابطہ وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمان نے کیا ، ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ باسط کمال ، یوتھ گلیم پراجیکٹ کے چیئر مین گل حیدر ، پشاور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ملک ہدایت اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ افتتاحی روز کھیلے گئے میچ میں سیکاس قصہ خوانی درویش نے سرحد یونیورسٹی ننگیالی کو دو ایک سے شکست دی ۔یوتھ گلیم پراجیکٹ کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پشاور ٖفٹبال لیگ ٹورنامنٹ پروقار تقریب میں شروع ہوگئی جس میں تمام ٹیمیں نے مارچ پاسٹ پیش کی۔ اس موقع پر سرحد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام ٹیموں سے سلامی لی ،

لیگ میں پشاور ڈسٹرکٹ کی 10 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں سکاس قصہ خوانی دروش ،سرحدیونیورسٹی ننگیالی،آر ایم آئی حیات آباد تریالی ،اسلامیہ کالج ستوری، برین جیکوراز ،سٹی یونیورسٹی ایگلز،ڈی سی سرکارپشاور،ڈی سی چترال مارخور،خیبرکاروان ازماری، ٹاؤن ون اباسین یونیورسٹی شامل ہیں۔یوتھ گلیم کی پراجیکٹ برینگ بیک سپورٹس ان کے پی کے زیرسایہ پشاور فٹبال لیگ کا انعقاد کیاگیا ۔صوبے کے تاریخ میں پہلی مرتبہ ٖفٹبال لیگ کا انعقاد کیاگیا جو کہ پی ایس ایل کے طرز پر منعقد ہورہا ہے ، چیمپئن شپ دو ہفتے تک جاری رہیگی جس میں روزہ تین میچز منعقد ہونگے ۔ لیگ کا مقصد پشاور میں فٹبال کھیل کو فروغ دینا ہے ۔ ایونٹس کے انعقاد سے صوبے اورشہر کا سافٹ امیچ دنیا بھر میں جائے گا۔