پشاور بار ایسوسی ایشن میں وکلاء برادری سپورٹس گالا کے حوالے سے تقریب ، سپورٹس گالا کہ کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے

پشاور( سپورٹس ورلڈ نیوز) پشاور بار ایسوسی ایشن میں وکلاء برادری سپورٹس گالا کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سپورٹس گالا کہ کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے اس موقع پر خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر فضل واحد ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری اشفاق احمد خلیل ایڈوکیٹ ، رسہ کشی مقابلے کے فاتح ٹیم کے کپتان یاسر خٹک ایڈوکیٹ ، ثاقب حمید ایڈوکیٹ سمیت دیگر اہم شخصیات اور وکلاء بار ایسوسی ایشن کے تمام وکلاء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وکلاء بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وکلاء برادری کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا جس میں کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوئے اس حوالے سے فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز ایک پروقار تقریب پشاور بار میں منعقد ہوئی جس میں رسہ کشی اور کرکٹ کے فاتح کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور میڈلز تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر پشاور بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اشفاق احمد خلیل نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ گالا منعقد ہوا اسے کے علاوہ انہوں نے صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے رسہ کشی کے کامیاب ایونٹ نہ صرف منعقد کرائی بلکہ کامیابی کھلاڑیوں کیلئے شیلڈز اور ٹرافیاں بھی فراہم کی انہوں نے امید ظاہر کی اس قسم کے مقابلے آئندہ بھی منعقد کئے جائینگے جس میں دیگر کھیلوں کو بھی شامل کیاجائے گا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے میدان ایک پھر آباد ہونا شروع ہوگئے جس کا کریڈٹ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان کو جاتا ہے جن کی کوششوں اور محنت کی بدولت آج ہمارے صوبے میں نہ صرف نئے گراؤنڈ تعمیر ہوئے بلکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع بھی فراہم ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ انڈر23 خیبرپختونخوا گیمزمیں صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کی پوری ٹیم بھرپور تعاون کریگی اور ان گیمز کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کریگی ۔