والی بال : پشاور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گیمز میں انٹر کالجز گرلز والی بال ٹورنامنٹ کا اآغا زہوگیا،پہلے روز پانچ میچز کا فیصلہ ہو گیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گیمز کی مناسبت سے انٹر کالجز گرلز والی بال ٹورنامنٹ کا اآغا زہوگیا،پہلے روز کے میچز میں فرنٹیئر کالج ،گورنمنٹ گرلز کالج تاجوبی بی چارسدہ ،باچاخان ڈگری کالج چارسدہ ،گورنمنٹ گرلز کالج سٹی گلبہار اور گورنمنٹ گرلز کالج حیات آباد نمبر دو مدمقابل ٹیموں کو شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقارچمکنی اور فرنٹیئر کالج پشاور کی ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی اور نجمہ ناز قاضی تھے ۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام فرنٹیئر کالج پشاور کے گراؤنڈ میں کھیلے جانیوالے انٹر کالجیٹ گرلز والی بال ٹورنامنٹ کے پہلے روز گورنمنٹ گرلز کالج تاجوبی بی چارسدہ نے گورنمنٹ گرلز کالج حیات آبادنمبر ایک کو 25-14اور2518سے ہرایا،گورنمنٹ گرلزہائیرسیکنڈری سکول نحقی کو گورنمنٹ حیات آباد نے دو نے 25-10اور25-8سے ہرادیا،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر ون چارسدہ کو جبکہ گورنمنٹ گرلز سٹی کالج گلبہار نے گورنمنٹ گرلزکالج گلشن رحمن کو 25-14اور25-15سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار چمکنی نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے مابین کھیلوں کے انعقاد بہترین فیصلہ ہے کیونکہ یہی تعلیی اداروں سے ہی باصلاحیت کھلاڑی نکلیں گے ۔کیونکہ تعلیمی درسگاہیں نرسری کا درجہ رکھتی ہیں اور یہی سے ہمیں مختلف ادوار میں باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں جنہوں نے قومی اور انٹر نیشنل سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیاہے ۔