پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے لیے ایک اور اعزاز زلمی فاونڈیشن اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے درمیان ایم یو پر دستخط ۔ دونوں ادارے مل کر تعلیم اور صحت کے شعبے میں کام کریں گے

لند ن ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستان سپر لیگ کی میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے سب سے بڑی فرنچائز پشاور زلمی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ پشاور زلمی سے منسلک زلمی فاونڈیشن نے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے ساتھ ایم او یو سائن کر لیا ہے۔ لندن میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر ڈیوڈ ملی بینڈ جو کہ سابق برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ بھی ہیں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران جاوید آفریدی اور ڈیوڈ ملی بینڈ نے زلمی فاونڈیشن اور انٹرنیشنل ریسیو کمیٹی کے درمیان ایم ویو پر دستخط کیے ایم او یو کے تحت دونوں ادارے مل کر دنیا بھر اور خصوصا پاکستان میں تعلیم کے شعبے پر کام کریں گے

جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ اور پاکستان میں تعلیم اور نوجوانوں کے لئے سرگرمیوں کے لیے پہلے سے ہی کوشاں ہے اور انٹر نیشنل ریسکیو کمیٹی کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کے بعد عالمی سطح پر بھی ان تمام شعبوں میں کام کریں گے ۔ڈیوڈ ملی بینڈ نے زلمی فاونڈیشن کی سرگرمیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ زلمی فاونڈیشن انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی مل کر نوجوانوں اور خصوصا خواتین کی تعلیم کے شعبے پر کام کریں گے زلمی فاونڈیشن گزشتہ چند سال سے خیبر پختونخوا اور پاکستان میں نوجوانوں ، خواتین اور اقلیتی برادری کے لیے مختلف پراجیکٹس پر کام کررہا ہے زلمی فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان کی پہلی زلمی اسکول لیگ کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد دنیا کی پہلی زلمی مدرسہ لیگ بھی منعقد کرائی گئی۔