پشاور شہر کے جونیئر کرکٹرز کیلئے خوشخبری ،پر ملک کرکٹ اکیڈمی کے سٹی برانچ کاآغازجمخانہ گراؤنڈ پر جلد ہوگا،ملک فرمان علی

پشاور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پشاور شہر کے جونیئر کرکٹرز کیلئے خوشخبری ،ملک کرکٹ اکیڈمی کے سٹی برانچ کاآغازجمخانہ گراؤنڈپر آغازجلد ہوگا،اس اکیڈمی میں 14سے19سال تک بچے تربیت حاصل کرسکتے ہیں،جن کا داخلہ بالکل مفت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ملک کر کٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مضافاتی علاقہ پشتہ خرہ میں رنگ روڈ پر قائم کرکٹ اکیڈمی میں ملحقہ علاقوں سمیت ملک بھر سے کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں ،تاہم اکیڈمی آنے میں شہرکے بچوں کو مشکلات کا سامنارہتاہے ان وجوہات کے پیش نظر ہم نے فیصلہ کیاکہ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پر بھی ملک کرکٹ اکیڈمی کا سٹی برانچ کھول دیاجائیگا،جس سے شہر اور اسکے نذدیک ایریازکے بچوں کو بھر پور فائدہ ہوگاانہوں نے اکیڈمی کے سٹی برانچ کیلئے ملک ہدایت الحق کو منیجنگ ڈائریکٹر ہونگے جبکہ ظہیر اللہ منیجر اور ساجد شاہ اسسٹنٹ منیجر ہونگے ،غنی الرحمن میڈیا منیجر ہونگے،پی سی بی کے کوالیفائڈ کوچزکو اکیڈمی کے بچوں کو تربیت دینے کی ذمہ داری سونپ دی جائے گی،انہوں نے کرکٹرزبننے والے بچوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے شاہی باغ کے قریب ٹین سپورٹس شاپ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔