پشاور فٹبال لیگ مزید تین میچز کا فیصلہ ، خیبرکاروان ازماری کی کامیابی

پشاور( سپورٹس ورلڈ نیوز) قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری پشاور فٹبال لیگ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ، خیبرکاروان ازماری نے ڈی سی چترال مارخور کی ٹیم کوتین دو سے شکست دیدی جبکہ سٹی ایگل، اسلامیہ کالج ستوری اور ٹاؤن تھری جیگوارز ، ٹاؤن ون آباسین کے مابین میچ ایک ایک سے برابر رہا ، اس موقع پر خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ باسط کمال ، یوتھ گلیم پراجیکٹ کے چیئر مین گل حیدر، قاضی آصف ، رسول جان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ یوتھ گلیم پراجیکٹ کے زیراہتمام اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری پشاور فٹبال لیگ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ڈی سی چترال مارخور اور خیبرکاروان ازماری کے مابین کھیلاگیا جس میں پہلے ہاف میں ڈسی چترال کو ایک صفر کے برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں خیبرکاروان کی ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تین دو سے کامیابی حاصل کی ۔خیبر کاروان کی طرف سے ابراہیم ، عامر اور عمران نے گول کئے جبکہ ڈی سی چترال کی طرف سے محمد نعمان اور عالمگیر نے گول کئے ۔ ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ سٹی ایگل اور اسلامیہ کالج ستوری کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایک ایک سے برابر رہا ، تیسرا میچ تاؤن تھری جیگوار اور ٹاؤن ون آباسین کے درمیان کھیلاگیا جس میں دونوں ٹیمیں ایک ایک سے برابر رہا ۔