پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ چیمپئن، پمز کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

پشاور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پمز کلب نے خلیل جمخانہ کلب کو ہراکر پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری کرکٹ چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پمز کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 158 رنز بنائے، ملک سلمان نے 35، دانیال کیانی نے 32 ، عامر کریم نے 26 اور اسد اللہ جونیئر نے 15 رنز بنائے، خلیل جمخانہ کلب کی جانب سے بابر علی نے چار، عماد نے تین، فواد، واجد اور ذاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب خلیل جمخانہ کلب کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، خان اسلام 35، عبداللہ 34 اور ذاکر 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پمز کلب کی جانب سے شیر رحمن نے تین، دانیال کیانی اور اسد اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔