پشاو ر میں منعقدہ گورنمنٹ گرلز کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ باچاخان گرلز ڈگری کالج نے جیت لیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پشاو ر میں منعقدہ گورنمنٹ گرلز کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ باچاخان گرلز ڈگری کالج نے جیت لیا،فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے گورنمنٹ گرلز کالج متھرہ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دیدی ،جبکہ تیسرے پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں فرنٹیئر کالج نے پشاور ماڈل ڈگری کلاج کو شکست دیدی ۔فائنل تقریب کے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرفضل الرحمن مہمان خصوصی تھے ،جن کا دونوں ٹیموں کیساتھ تعارف کرایاگیا۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام جاری گرلزانٹر کالجزسپورٹس مقابلوں کے سلسلے میں منعقد ہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں گورنمنٹ گرلز کالج متھرہ کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، باچاخان گرلزکالج نے مقرررہ ہدف میں 60رنز سکور کئے

،جسمیں رانی نے 15رنزاور زرش16رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ کیا۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی جانب سے شہرت اور ثناء نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج متھرہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور انکی ٹیم 59رنز پرآؤٹ ہوگئی۔سدرہ 24رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہی،جبکہ عشرت نے 10رنز سکور کئے۔گورنمنٹ باچاخان گرلز ڈگری کالج کی طرف سدرہ اور صدف نے دو،دوجبکہ حمیرانے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں فرنٹیئر کالج کی ٹیم نے پشاور ماڈل ڈگری کالج کو ہرایا۔میچ میں مسعودآفریدی اور حمزہ نے ایمپائرنگ کی اور سکورنگ کے فرائض ابراہیم نے انجام دیئے۔