پنجاب اولمپک گیمز وومن ہاکی ایونٹ میں لاہور کالج نے پہلی,کینریڈ کالج نے دوسری جبکہ وحدت روڈ کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی,

لاہور(اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پنجاب اولمپک گیمز کے وومن ہاکی ایونٹ میں لاہور کالج نے پہلی پوزیشن ,کنیریڈ کالج نے دوسری جبکہ وحدت روڈ کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی.تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی کنکوڈیا کالج کی ڈائریکٹر مسز سلمہ قریشی تھیں جبکہ انکے ہمراہ پنجاب ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری لیفٹنٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر,ایسو سیئیٹ سیکریٹری راؤ عثمان , پی ایچ ایف ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر ر جاوید منج,ٹورنامنٹ ڈائریکٹر راحت خان,ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری چاند پروین,ٹیکنیکل آفیشلز محمد پرویز,ثمن رشید جبکہ ایمپائرنگ کے فرائض مشتاق احمد اور نگین بابر نے سر انجام دیئے.