پنجاب کے کھلاڑیوں مدثر شیخ اور محمد عمران نے جوبلی انشورنس تھرڈ نیشنل فونےئر انڈر 18سنوکر چیمئن شپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز)پنجاب کے کھلاڑیوں مدثر شیخ اور محمد عمران نے جوبلی انشورنس تھرڈ نیشنل فونےئر انڈر 18سنوکر چیمئن شپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی بلئیرڈ اینڈ سنوکر ہال میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے محمد مدثر شیخ نے اپنے ہی صوبے کے شاہ زیب ملک کو شاندار کھیل کے بعد 4-2سے ہرا دیا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل مین پنجاب کے محمد عمر خان نے بھی اپنے ہی صوبے کے حمزہ الیاس کو 4-2سے ہرا دیا ، یوں مدثر شیخ اور محمد عرفان نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جو آج صبح 10بجے کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں سیمی فائنل سے قبل صبح کے سیشن میں شاہ زیب ملک نے سندھ کے محمد رافع کو ، محمد مدثر نے کے پی کے کے کامران البرٹ مسیح کو ، پنجاب کے محمد عرفان نے پنجاب ہی کے احسن رضا کو 4-3سے ، محمد حمزہ الیاس آف پنجاب نے پنجاب ہی کے محمد شہریار عباسی کو 4-3سے ہرادیا۔ 13سالہ حمزہ الیاس جن کا تعلق لاہور اور شہریار عباسی جن کا تعلق جہلم سے ہے نے بہترین کھیل پرہونے پر انہوں نہ صرف بھرپور داد حاصل کی بلکہ ماہرین نے انہیں مستقبل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔