پولیو کے مرض میں مبتلا پاکستانی ویٹ لفٹر نے امریکا میں تیسری بارمسٹراولمپیا کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز )  پولیو کے مرض میں مبتلا پاکستانی ویٹ لفٹر نے امریکا میں تیسری بارمسٹراولمپیا کاٹائٹل  جیت لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیو کا شکار پاکستانی ویٹ لفٹر نوید بٹ امریکا میں جا کر مسٹر اولمپیا ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ہے ۔ اپنے خرچے پر امریکا جانے والے پاکستانی ویٹ لفٹر نے چیمپئن شپ میں شرکت کی اور نامی گرامی ویٹ لفٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹائٹل کا فاتح بن گیا ۔  وطن واپس پہنچنے پر نوید بٹ کے اہل خانہ اور دوست احباب نے اس کا شاندار استقبال کیااور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔نوید بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خرچے پر امریکا گیا اور چیمپئن شپ میں حصہ لیا ، حکومت کی جانب سے اسے کوئی سپورٹ نہیں ملی۔  ان کا کہنا تھا کہ اپنی کیٹگری میں ان کا یہ تیسرا گولڈ میڈل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ وہ سات بار مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیت کر معروف تن ساز آرنلڈ کا ریکارڈ برابر کریں، تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور 35 ممالک کے تن سازوں کے مقابلے میں تیسری بار گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

follow us on facebook    https://www.facebook.com/sportsworldpk1