گالف : خیبر پختونخواایمیچوررینکنگ گالف چمپئن شپ 31مارچ سے پی اے ایف گالف کلب پشاور میں شروع ہوگی

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)50ویں خیبر پختونخواایمیچوررینکنگ گالف چمپئن شپ 31مارچ سے پی اے ایف گالف کلب پشاور میں شروع ہورہی ہے ۔2اپریل تک منعقدہ اس چمپئن شپ میں ملک بھر سے باصلاحیت گالفرزحصہ لیں گے ۔اس ایونٹ میں مرد وخواتین سمیت لڑکیوں اوربچوں کیلئے بھی مقابلوں کا اہتمام کیا گیاہے ،جبکہ آئندہ کیلئے پشاور میں منعقد تمام گالف مقابلوں میں فاٹاکے باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے بھی علیحدہ ایونٹس کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخواگالف ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر غلام حسن جویا نے گزشتہ روز پی اے ایف گالف کلب پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چمپئن شپ کے ڈائریکٹرمیجر(ر)ارشدمحمود بھی موجود تھے ۔مسلسل پچاس سال تک منعقد ہ اس امیگا ایونٹ کو بطورگولڈن جوبلی ہماری بھر پور کوشش ہے کہ اسے ایک منفرد طریقے سے منعقد کراسکے ۔جسکے لئے ہم نے بھر پور تیاریاں کر رکھی ہیں۔انکاکہناتھاکہ اس ایونٹ میں 100سے زیادہ گالفرزشریک ہوکر اپنی صلاں حیتوں کا مظاہرہ کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ پشاور گالف کلب پاکستان کے بہترین گالف کلبوں میں شمار کیا جاتاہے جہاں پر ایک بہترین ماحول ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی پشاور میں نیشنل چمپئن منعقد ہورہاہوں تو بڑی تعدادمیں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی شری ہوتے ہیں اسکے علاوہ بھی یہ ایک رینکنگ چمپئن شپ ہے اسی لئے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی ملک بھر سیبڑی تعدادمیں حصہ لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس چمپئن شپ میں ویٹرن کٹیگری سمیت خواتین،بچوں اور میڈیاکے بھی مقابلے کرائے جائینگے ۔پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات بی دیئے جائینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواکے حالات انتہائی بہتر ہے جہاں پر گالف سمیت مختلف کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلے کرائے جاسکتے ہیں ،اس کا ایک واضح ثبوت پاکستان میں سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا کامیاب انعقادہے ۔جس سے ثابت ہوگیاہے کہ پاکستان انٹر نیشنل کھیلوں کے لئے ایک موزوں شہر ہے ۔غلام حسن جویانے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء آئندہ جو بھی گالف چمپئن شپ پشاور میں منعقد کی جائے گی ،اس میں فاٹاسے تعلق رکھنے والے ایمیچور گالفرز کو بھی بھر پور مواقع فراہم کیاجائیگا۔

fallow  us  on   facebook         https://www.facebook.com/sportsworldpk1