پہلااین پی سی ،انڈور فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ دوسرے روز سٹاف پریس کلب، ربجا ،روزنامہ جموں کشمیر اور اسلام آباد پریس کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز)نیشنل پریس کلب کی سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام پہلاان ڈور فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں صحافیوں کی 20ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ٹورنامنٹ کی بنیاد نا ک آؤٹ سسٹم پر رکھی گئی ہے۔پہلے راؤنڈ کے دوسرے روز چار میچز کھیلے گئے جس میں پہلا میچ فوٹو جرنلسٹ بمقابلہ راولپنڈی اسلام آبادبیروزیونین آف جرنلسٹس کے درمیا ن کھیلا گیا۔میچ میں ربجاکی ٹیم فاتح رہی۔ دوسرا میچ سٹاف پریس کلب بمقابلہ ڈان نیوز کے درمیا ن کھیلا گیا۔ میچ میں سٹاف پریس کلب کی ٹیم فاتح رہی۔ تیسرا میچ رائل نیوز اور جموں کشمیر اخبارکی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا۔جموں کشمیر کی ٹیم فاتح رہی، چوتھا میچ روالپنڈی کیمپ آفس اور اسلام آباد پریس کلب ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ سخت مقابلے کے بعد اسلام آباد پریس کلب کی ٹیم فاتح رہی۔ٹور نامنٹ کے میچز دیکھنے کے لئے ممبران این پی سی کثیر تعدا د میں موجو د تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر نیشنل پر یس کلب،سیکرٹر ی این پی سی اور سپورٹس کمیٹی ممبران کی جانب سے پہلا ان ڈور فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنمنٹ منعقد کرنے پر تہہ دل سے مشکور ہے۔صحافیوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کے مواقع پید ا کرنے پر موجو دہ انتظامیہ کی کاؤشوں کو سراہتے ہیں۔ممبر گورننگ باڈی اور سپورٹس کمیٹی کے رکن مدثر چوہدری نے کہاکہ صدر طارق چوہدری اور سیکرٹر ی شکیل انجم کی تعاؤن سے صحافیوں کے لئے مستقبل میں مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوارٹر فائنل کے میچز آج کھیلے جائیں گے۔