پہلا آل کراچی انٹر اسکول آرچری چمپئن شپ ٹرافی بلدیہ کورنگی کے نام مقابلے میں کراچی کے 20اسکولوں کے 202کھلاڑیوں نے حصہ لیا

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بیڈن پال اسکاؤٹس ایڈونچر کلب کے اشتراک سے منعقدہ “پہلا آل کراچی آرچری انٹر اسکول چمپئن شپ ٹرافی ٹورنامنٹ “کا ٹائٹل بلدیہ کورنگی نے اپنے نام کرلیا چمپئن شپ میں کراچی بھر سے 20سرکاری و نجی اسکولوں کے 202طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔آرچری مقابلے میں مختلف فاصلے کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں جن میں 12،15اور 18میٹر فاصلے کے مقابلے شامل تھے ۔پانچویں اور چھٹی کلاس کے گرلز کٹیگری میں بلدیہ کورنگی کی عدیلہ نے گولڈ میڈل ،بلدیہ کورنگی کی ہماء نے سلور میڈل اور ناصرہ اسکول کی حرا فاطمہ نے براؤنز میڈل حاصل کئے جبکہ بوائز کٹیگری میں دی ایجوکیٹرز کے محمد احمد احسان نے گولڈ ،یونیک اسکول کے محمد نور نے سلور اور دی ایجوکیٹر کے محمد فہد نے براؤنز میڈل حاصل کئے ۔ساتویں اور آٹھویں کلاس گرلز کٹیگری میں بلدیہ کورنگی کی صبیحہ شیر گولڈ ،بلدیہ کورنگی کی روبینہ عاشق سلور اور بلدیہ کورنگی کی ارم ریاض نے سلور میڈل جبکہ بوائز کٹیگری میں ناصرہ اسکول کے محمد شاہ رخ گولڈ ،بلدیہ کورنگی کے رئیس سلور اور میجر عزیز بھٹی اسکول کے سید رحمان نے براؤنز میڈل حاصل کئے۔نویں اور دسویں گرلز کٹیگری میں ناصرہ اسکول کی تبینہ نے گولڈ ،بلدیہ کورنگی کی ارم اصغر نے سلور اور بلدیہ کورنگی کی کرن شہزادی نے براؤنز میڈل ھاصل کئے جبکہ بوائز کٹیگری میں جونیئر بریگیڈ اسکول کے محمد عثمان نے گولڈ ،نور مصطفی نے سلور اور الرحمان اسکول کے محمد یاسین نے براؤنز میڈل حاصل کئے۔مقابلے کے اختتام پر مہمان خصوصی صوبائی سیکریٹری سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سید اختر میر ،جنرل سیکریٹری سندھ آرچری ایسوسی ایشن منصور شہزاد نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نعامات کے علاوہ تعریفی اسناد تقسیم کئے اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن نیئر اقبال ،ڈپٹی دائریکٹر ایجوکیشن خورشید عالم اور دیگر کے علاوہ اساتذہ اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھے ۔آل کراچی انٹر اسکول آرچری چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کیا ہے ۔