پہلا انڈر 19انٹراکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ فائنل آج کھیلا جائے گا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی کے زیراہتمام پہلا انڈر19انٹراکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ساسا یوتھ فٹبال اکیڈمی اور عثمان آباد یونین فٹبال اکیڈمی کے درمیان آج جہانگیر میموریل فٹبال اسٹیڈیم بلاک کےنارتھ ناظم آباد میں کھیلا جائے گا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوسی سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن رحیم بخش ہوں گے۔ 7ستمبر سے جاری مذکورہ ٹورنامنٹ میں شہر بھر کی 16اکیڈمیوں نے حصہ لیا تھا۔