پہلا زلمی آزادی کپ کرکٹ، پہلے میچ میں پشاور بلیوز نے نوشہرہ بلیوز کو 26رنز سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں پہلا زلمی آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شروع ہوگیا ،افتتاحی تقریب کے موقع پرسابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد اکرم مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی اور زلمی فانڈیشن کے زیر اہتمام پشاور میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے روزکے مقابلوں میں پشاور بلیوز نے نوشہرہ بلیوز کو 26رنز سے شکست دی، زلمی آزادی کپ 14 اگست تک جاری ہے گا جس میں صوبے بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،اور ایونٹ میں ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز ان ایکشن نظر آئینگے ۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فانڈیشن خیبر پختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔ زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ، ہنڈر پچز پراجیکٹ ، زلمی اسکول لیگ کے بعد اب زلمی آزادی کپ کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو صلاحتیوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔انکاکہناتھاکہ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی کاوشوں سے ہنڈرڈ پچز پراجیکٹ اور زلمی اسکول لیگ کے بعد زلمی مدرسہ لیگ اور اب زلمی آزادی کپ کا انعقاد جہاں صوبے میں نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کا اظہار کا موقع دے گا وہیں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئیگا ۔ جشن آزادی کے موقع پر آزادی کپ کا انعقاد پشاور زلمی کا پاکستان اور خیرپختونخواہ کی عوام کے لیے تحفہ ہے ۔