پہلا شہدائے اے پی ایس میموریل باڈل بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پہلا شہدائے اے پی ایس میموریل باڈل بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ان مقابلوں میں8مختلف ویٹ کٹیگری میں مقابلے کھیلے گئے جسمیں 100سے زائد تن سازوں نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا۔قیوم سٹیڈیم پشاور کے باکسنگ آرینامیں کھیلے جانیوالے پہلے شہدائے اے پی ایس باڈی بلڈنگ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے ان مقابلوں میں ضلع بھر سے مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا،جن میں 50کے جی میں آیازاور60کے جی کے کلاس میں راحیل نے گولڈ میڈل جیت لیا،جبکہ اسی طرح 65کے جی میں خلیل خان ،70کے جی میں ارشد،75میں عمران ،80میں اسماعیل اور 85کلوگرام ویٹ کٹیگری میں سعید نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل خان اور سیکرٹری اطلاعات ہارون خان نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔