پہلا قائد اعظم پنجاب ووشو کپ 11سے13دسمبر تک نشتر سپورٹس جمنازیم پنجاب سپورٹس بورڈ میں کھیلا منعقد کیا جائے گا

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستا ن ووشو فیڈریشن (ملک افتخار گروپ) کے زیر اہتمام لاہور سٹی گورنمنٹ کے تعاون سے پہلا قائد اعظم پنجاب ووشو کپ 11سے13دسمبر تک نشتر سپورٹس جمنازیم پنجاب سپورٹس بورڈ میں کھیلا منعقد کیا جائے گا۔ پاکستا ن ووشو فیڈریشن (ملک افتخار گروپ) کے صدر ملک افتخار کے اعلانیہ کے مطابق اس ایونٹ میں بوائز کے مقابلے 48.52.56.60.اور65کلو گرام ویٹ کیٹگری میں جبکہ گرلز کے مقابلے40,44,48,52,اور56کلو گرام ویٹ کیٹگری میں ہو نگے۔