پہلی آل خیبر پختونخواعبدالجلیل مرزامیموریل باکسنگ چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی،افتتاح سید عاقل شاہ نے کیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پہلی آل خیبر پختونخواعبدالجلیل مرزامیموریل باکسنگ چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی۔پہلے رو کے مقابلوں میں ایبٹ آباد کے اسامہ نے پہلی اور کوہاٹ کے محمد عمرنے دوسری پوزیشن جیت لی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ تھے جنہوں نے باقاعدہ چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید کمال خان بھی موجود تھے۔خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سٹیڈیم کے باکسنگ ارینامیں شروع ہونیوالی آل خیبر پختونخواعبدالجلیل مرزامیموریل باکسنگ چمپئن شپ میں پشاور،ایبٹ آباد،کوہاٹ،مردان،بنوں،مانسہرہ اورسوات سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پہلے روز منعقدہ 49کلوگرام ویٹ کٹیگری کے مقابلوں میں ایبٹ آباد کے اسامہ نے بہترین فائٹ کرتے ہوئے کوہاٹ کے محمد عمر کو شکست دی ۔اسی طرح مزید مقابلے رات گئے تک جاری رہے ،چمپئن شپ کے سلسلے میں مزید مقابلے آج صبح سے منعقد کئے جائینگے جبکہ فائنل میچ آج شام 6بجے کھیلاجائیگا۔ اس موقع پر ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنیدخان اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزاداسلم صدیقی مہمانان خصوصی تھے ۔