پہلی اسٹابری نیشنل انٹر ڈیپارٹمینٹل کبڈی چیمئین شپ : افتتاحی روز پاکستان نیوی۔آرمی اور واپڈا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اسلام آباد سپورٹس ورلڈ نیوز) سپوررٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ایونٹ کے پہلے روز پاکستان رمی۔پاکستان نیوی اور واپڈا کی ٹیموں نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔نیشنل انٹر ڈیپارٹمینٹل کبڈی چیمئین شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے پولیس کی ٹیم کوباآسانی 58-21کے سکور سے شکست دے کر کامیابی حا صل کر لی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں سکور 43-12رہا۔ایونٹ کے پہلے روز کھیلا جانے والا دوسرا میچ پاکستان واپڈا اور سوئی گیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا نے سوئی گیس کی ٹیم کو 60-30سے شکست دی۔سوئی گیس کی ٹیم جو کہ پہلی بارکسی ایشین سٹائل کبڈی کے ایونٹ میں شر کت کر رہی تھے نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن واپڈا کی تجربہ کار ٹیم کو نہ پچھاڑ سکی۔اس مقابلے کے پہلے ہاف کا سکور33-12رہا۔ ایونٹ کے پہلے روز کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری میچ پاکستان آرمی اورپاکستان ریلوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جسے پاکستان آرمی کی ٹیم 38-10 سے جیت لیا۔ اس میچ میں حسب توقع پاکستان آرمی کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور ریلوے کے ٹیم کو آوٹ کلاس کر دیا۔تیسرے میچ کے پہلے ہاف کا سکور27-3 رہا۔ایونٹ کے باقاعدہ آغاز سے ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی اسٹابری سپورٹس کے سربراہ حیدر داود نے کہا کہ آج اس ایونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وہ بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ اس ایونٹ کا پائینئر اسپانسر ہونے کا اعزاز انکے ادارہ کو حاصل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ساتھ مل کر پاکستان کبڈی لیگ پر بھی کام کر رہے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ انکاادارہ کبڈی کے کھیل کو مقبول بنانے اور کھلاڑیوں کو خوشخال بنانے کے لئے اپنا کر دار ادا کرے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکر ٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے انٹر

ڈیپارٹمینٹل ایونٹ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے انہوں نے اس ایونٹ کے انعقاد کے لئے تعاون کرنے پر اسٹابری سپورٹس کے سر براہ حیدر داود کا بھی شکریہ ادا کیا۔