کبڈی : پہلی سٹرابری انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ(ایشیئن سٹائل) کل2سے6اگست تک اسلام آباد میں کھیلی جائیگی جس میں 7اداروں کی ٹیمیں شرکت کرینگی

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز)پہلی سٹرابری انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ(ایشیئن سٹائل) کل2سے6اگست تک اسلام آباد میں کھیلی جائیگی جس میں 7اداروں کی ٹیمیں شرکت کرینگی ان ٹیموں میں آرمی ،نیوی،ایئر فورس،واپڈا،ریلوے,سوئی نادرن گیس پائپ لائن اور پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں یہ چیمپئن شپ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائیگی اور ٹاپ کی دو ٹیموں کے درمیان فائنل6اگست کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کا بھی میچ کھیلا جائیگا۔فسٹ سٹرابری انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ(ایشیئن سٹائل)کی افتتاحی تقریب آج دو اگست بروز بدھ شام5بجے پاکستان سپورٹس کمپلکس میں ہو گی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری چوہدری محمد سرور کے مطابق ایونٹ میں شرکت کرنے والی تما م ٹیمیں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پہنچ چکی ہیں ۔اور ایونٹ کے حوالے سے تمام تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔