پہلی ناظم پشاور سائیکل ریس چارسدہ کے احسان اﷲ نے جیت لی ، پشاور کے اختر نے دوسری ، اور ارشاد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی

پشاور( سپورٹس ورلڈ نیوز) پہلا ناظم پشاور سائیکل ریس چارسدہ کے احسان اﷲ نے جیت لی ، پشاور کے اختر نے دوسری ، اور ارشاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، مہمان خصوصی ناظم پشاور عاصم خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر پشاورعمران احمد شیخ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور ضلع ناظم پشاور کے تعاون سے پہلا ناظم پشاورسائیکل ریس جوکہ 42 کلومیٹر پر محیط تھی چمکنی سے شروع ہوکر پبی اور پھر واپس چمکنی میں اختتام پذیر ہوئی جس میں چارسدہ کے احسان اﷲ نے ایک گھنٹہ 18 منٹ اور 20 سیکنڈ ٹائم کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، پشاور کے اختر خان 1:18:50 سیکنڈ کے ساتھ دوسری ، پشاور ہی کے ارشاد نے ایک گھنٹہ 18 منٹ اور پچپن منٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، اعجاز نے چوتھی پوزیشن ھاصل کی ،ثاقب نے پانچویں پوزیشن جنہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 19 منٹ اور بیس سیکنڈ کے ساتھ طے کیا جبکہ احمد زیب