پہلے ملک انٹر اکیڈیمزٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا ملک سٹارزنے ملک سلطان اکیڈمی کی ٹیم کو 62رنز سے شکست دیدی،روزانہ دو میچزکھیلے جائینگے

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)پشاور میں جاری پہلے ملک انٹر اکیڈیمزٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا،ملک سٹارزنے ملک سلطان اکیڈمی کی ٹیم کو 62رنز سے شکست دیدی،اس موقع پر ملک کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی مہمان خصوصی تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایاگیا۔ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقدہ ملک انٹر اکیڈیمزٹی ٹونٹی لیگ کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملک سٹارزنے 209رنز بنائے جسمیں منظورنے50،شاہ زیب نے 43اور محسن نے28رنز سکور کئے،ملک سلطان کی جانب سے عاطف نے تین جبکہ محسن اور عابد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں ملک سلطان ٹیم کے کھلاڑیوں نے مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور انکی پوری ٹیم 147رنز پر آؤٹ ہوگئی،بلال مرزنے 36،جبکہ عاطف نے 28اور ابرارنے 23رنز بنائے ،ملک سٹارزکی طرف سے رازمحمد اور فہدنے تین ،تین جبکہ عدنان اور محسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا اسی طرح ملک سٹارزنے اپنا پہلامیچ 62رنز کیساتھ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔