پی آئی ایچ اکیڈمی ساؤتھ پنجاب اور بھٹا ئی رینجرز ہاکی ٹیم کے مابین نمائشی میچ ،بھٹا ئی رینجرز نے1-0سے کامیابی اپنے نام کر لی

کراچی ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) نو جوا نوں کو قومی کھیل کی طرف را غب کر نے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالا ت کا اظہار اولمپےئن حنیف خان اور ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ پی آئی ایچ اکیڈمی ساؤتھ پنجاب اور بھٹا ئی رینجرز ہاکی ٹیم کے مابین کھیلے گئے نمائشی میچ میں مہمان خصوصی را نا مشتاق احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں گراس روٹ لیول پر ہم چند سر پھرے ہاکی سے محبت کے جنون میں جس دیوانگی سے کام کر رہے ہیں اگر اسی طرح سب دوست متحد ہو کر کا وشیں کریں تو یقیناًہاکی ایک بار پھر نہ صرف مقبول کھیل بن جا ئے گا بلکہ ماضی کی فتو حات بھی ہمارے قدم چومیں گی ۔ پی آئی ایچ اکیڈمی ساؤتھ پنجاب نے بھٹائی رینجرز کو اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ایک سنسی خیز مقا بلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی پی آئی ایچ اکیڈمی کی طرف سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اُسامہ نے آخری لمحات میں کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔