پی او اے نے سابق سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد پر عائد دس سالہ پابندی ختم کردی.

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے سابق پی ایچ ایف سیکریٹری رانا مجاپد پر عائد دس سالہ پابندی ختم کردی.تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے 2013 میں متوازی ایسوسی ایشن بنانے پر سابق سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن فیڈریشن رانا مجاہد پر دس سالہ پابندی عائد کردی تھی.مزکورہ پابندی ختم کرنے کے حوالے سے سابق سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کی ڈسپلین کمیٹی کو درخواست دی تھی.جسے ڈسیپلین کمیٹی نے مسترد کردیا تھا.جبکہ حالیہ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے کانگریس اجلاس میں مزکورہ پابندی کو ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا. سابق سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے اس حوالے سے پی او اے کے ساتھ اظہار تشکر کیاہے.واضع رہے پی او اے کی جانب سے پابندی کے باوجود رانا مجاہد بدستور سابقہ اسوار میں پی ایچ ایف سیکریٹری اور ایشیئن ہاکی فیڈریشن میں مختلف عہدوں پر فائز بھی رہے ہیں.جسے ہاکی کے چند حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی.