پی ایس ایل سے قبل پی سی بی کا امتحان ، پی سی بی کے ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل ریٹائرڈ اعظم مستعفی ہوگئے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پی ایس ایل سے قبل پی سی بی کا امتحان شروع ہو گیا ہے کیونکہ پی سی بی کے ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل ریٹائرڈ اعظم مستعفی ہوگئے۔ پی سی بی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل اس فیصلے سے بورڈ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، لیگ ویسے ہی ماضی میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا شکارہوچکی، پی سی بی کو ہر فرنچائز کیلیے ویجیلنس آفیسر کا تقرر بھی کرنا ہے،اب یہ تمام اقدامات ہنگامی طور پر کرنا ہوں گے۔