پی ایس ایل ھنگامہ ، ملتان سلطان کو پہلا جھٹکا : آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ پی ایس ایل میں شرکت نہیں کریں گے ، کیا وجہ ہوگئی؟ جانئیے اس خبر میں

ڈھاکہ ( سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) شروع ہونے میں چند ہفتے باقی ہیں اور شائقین کرکٹ بے صبری سے ٹورنامنٹ شروع ہونے کے منتظر ہیں تاہم اس سے پہلے ہی ایک افسوسناک خبر آ گئی ہے کہ سابق آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ پی ایس ایل میں شرکت نہیں کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایس) کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہو گئے۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سٹیو سمتھ کی کہنی کا مسئلہ پرانا ہے جس نے بی پی ایل کے میچ کے دوران دوبارہ سر اٹھایا جس کے بعد ان کے ایم آر آئی سکین کئے گئے۔