پی ایس ایل3، سپورٹس بورڈ پنجاب نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم کردیا

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے پی ایس ایل 3کے میچز کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں جس سے شائقین کرکٹ کو بہترین سہولتیں میسر آئیں گی، سپورٹس بورڈ پنجاب نے جنرل ہسپتال کے تعاون سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں20بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال بھی قائم کردیاہے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے، عارضی ہسپتال میں بلڈبنک اور آپریشن تھیٹر بھی بنایا گیا ہے، ہسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جائے گی۔