پی ایس ایک تھری کا شیڈول طے ہوگیا ۔پہلا میچ 22 فروری کو پشاورزلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ۔جبکہ فائنل 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پی ایس ایل میں شامل تمام چھ فرنچائز کے مطالبے پر پی سی بی ۔پی ایس ایل انتظامیہ نے ڈرافٹ سے ایک گھنٹہ قبل اہم میچز کے شیڈولز کے حوالے سے بنیادی اور اہم معلومات فرنچائز کو دے دیں تھیں جنکے مطابق ایونٹ کا آغاز22 فروری سے ہونا – افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہونا اور فائنل 25مارچ کو کراچی میں منعقد کیا جانا طے پایا ہے۔ پی سی بی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق فرنچائز کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ایونٹ کے تین اہم ترین میچز جن میں دو سیمی فائنل اور ایک فائنل شامل ہیں کا حتمی طور پرپاکستان میں کرانا طے ہے تاہم مینجمنٹ کی کوشش ہوگی کہ ناک آوٹ مرحلے کے میچز بھی پاکستان میں کرائے جائیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ آگے چل کر کیا جائے گا۔ ایونٹ کے ابتدائی راونڈز یو اے ای میں ہونگے۔اس سے قبل پی ایس ایل کی مینجمنٹ کی جانب سے پی ایس ایل کے پی ایس ایل تھری کے آٹھ میچز پاکستان میں کرانے کے دعوے کئے تھے تاہم اب صرف تین میچز پاکستان میں رکھنے کا فیصلہ فائنل کیا گیا ہے دو میچز یعنی دونوں سیمی فائنلز لاہور میں اور فائنل کراچی میں کرانے کا عندیہ دیا گیاہے۔ پی ایس ایل مینجمنٹ کے ذرائع کا دعوی ہے کہ زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے کی حامی بھر دی ہے ان کھلاڑیوں میں شین واٹسن۔کرس لین۔جے پی ڈومنی اورعمران طاہر سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں دیگرکئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے اس حوالے سے بعد میں پاکستان آکر کھیلنے کا اعلان کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے شیڈول کے حوالے سے تمام فر نچائز کو حتمی معلومات13نومبر کو پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز کے حکام کے درمیان ہونے والے ایک مشترکہ اجلاس میں فراہم کر دی جائیں گیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ سٹیج کے تمام میچز یو اے ای میں منعقد کئے جائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ ناک آوٹ مر حلہ بھی پاکستان میں کھیلا جائے۔