پی ایس بی جشن آزادی سکواش اور والی بال مقابلوں کا انعقاد.سکواش کے فائنل میں حمام احمد نے ابراہیم محب کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ،ایونٹ کے مہمان خصوصی سابق ورلڈ چیمپئین قمر زمان تھے

پشاور( سپورٹس ورلڈ نیوز) پی ایس بی جشن آزادی سکواش  سکواش کے فائنل میں حمام احمد نے ابراہیم محب کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ، ، فائنل میں حمام احمد نے ابراہیم محب کو گیارہ چھ اور گیارہ نو اور گیارہ سات سے شکست دی ، اس موقع پر ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، ورلڈنمبر دو محب اﷲ خان ، ڈائریکٹرسپورٹس پی ایس بی ممتاز احمد ندیم ،ناظم نواے کلے ملک امتیاز ، سجاد خلیل کوچز پرویز علی ، شہزاد محب اور عادل خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ ممتاز احمد ندیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاں چودہ اگست کے مناسبت سے ہرسال کی طرح اس سال بھی والی بال اور سکواش مقابلوں کا انعقاد کیاگیا ہے ۔ سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے محب اﷲ سکواش اکیڈمی کے کوچز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اکیڈمی کے کھلاڑی مختلف سطح کے ایج گروپ میں نمایاں پوزیشن رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پی ایس بی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرہ اور ڈائریکٹر سپورٹس ممتاز احمد ندیم کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یقیناان سرگرمیوں سے سپورٹس کو فروغ ملے گا۔ اسی طرح خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی ایس بی جشن آزادی پاکستان کے 70 ویں سالگرہ کے موقع پرپاکستان سپورٹس بورڈکوچنگ سنٹر پشاور کے جمنازیم ہال میں والی بال کا نمائشی مقابلہ پشاور گرین اور پشاور ریڈ ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور گرین نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرپی ایس بی کوچنگ سنٹر ممتاز احمد ندیم مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی ،سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ خالد وقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی والی بال ایسوسی ایشن ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی کو بھرپور انداز کے ساتھ منارہی ہے، پشاور میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں پشاور گرین نے پشاور ریڈ کو پچیس گیارہ ، پچیس انیس اور پچیس سترہ سے شکست دی اسی طرح بنوں والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ بنوں سپورٹس کمپلیکس میں بھی نمائشی میچ بنوں اے اور بنوں بی ٹیم کے درمیان کھیلاگیا جس میں بنوں اے کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ۔