ہاکی : پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم منیجمنٹ میں فوری طور پر تبدیلی کی افواہوں کو یکسر مسترد کردیا

لاہور(ایم وقاص شیخ-اسپورٹس ورلڈ نیوز)  پی ایچ ایف کی جانب سے فوری طور پر ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی کی افواہوں کو
مسترد کردیا ہے.تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کے بعد مختلف میڈیا و سوشل میڈیا میں ٹیم منیجمنٹ کی تبدیلی کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں جنہیں پی ایچ ایف ذرائع  کی جانب سے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیابے کہ ٹیم منیجمنٹ کی تشکیل چند ماہ قبل ہی گئی ہے لہذا فوری طور پر ٹیم منیجمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں . ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو وقت دیا جائے گا تاکہ وہ ٹیم کو اُٹھانے کے لئے کام کر سکے۔ذرائع کا  اسپورٹس ورلڈ  پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ہر دو۔تین ماہ بعد ایک ایونٹ ہارنے کے بعد مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی سے ٹیم پر مثبت کی بجائے منفی اثر پڑے گا . ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف ہاکی ٹیم کی پرفامنس بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور کررہے ہیں البتہ ٹیم منیجمنٹ کی تبدیلی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے.  اسپورٹس ورلڈ  پی کے ڈاٹ کام  کے ذرائع  کے مطابق پی ایچ ایف اگلے ماہ ہونے والے نیشنل چیمپیئن شپ میں قومی ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑیوں کو منتخب بھی کرے گی تاکہ میرٹ و پرفارمنس پر قومی ہاکی ٹیم تشکیل دی جاسکے.واضع رہے نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ اگلے ماہ سکھر میں کھیلی جائے گی جس میں صوبوں کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹ حصہ لیں گے.اس حوالے سے پی  ایف  نےتیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے.