پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے ایف آئی ایچ پروہاکی لیگ کیلئے سعید خان کو بحیثیت منیجر و ہیڈ کوچ مقرر کردیا.

لاہور(اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیڑ ر خالد سجاد کھوکھر نےایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے ورلڈ چیمپیئن سعید خان کو بطور منیجر و ہیڈ کوچ تقرری کردی.سعید خان جو کہ 1978 اور 1982 کو ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے.اسکے علاوہ 1994 کے ورلڈ کپ کے گولڈن دور میں قومی ٹیم کی کوچنگ اسکواڈ کا حصہ بھی رہے ہیں. جنوری2018 میں تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشیئن کوالیفائر گیمز میں بحیثیت ہیڈ کوچ وومن ہاکی ٹیم کے ساتھ منسلک رہے ہیں.واضع رہے ایف آئی ایچ کے زہر اہتمام پرولیگ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 2 فروری کو ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گا.