پی ایچ ایف قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی تعداد تین سے بڑھ کر پانچ کر دی۔فرحت خان اور قاسم خان بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لئے گئے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپین حسن سردار کی سر براہی میں کام کرنے والی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی میں پہلے سے موجود تین اراکین کے ساتھ مذید دو ارکین کا اضافہ کرتے ہوئے اسکی تعدادبڑھا کر پانچ کردی گئی ہے۔ سیکر ٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کے مطابق حسن سردار کی سر براہی میں کام کر نے والے پہلے سے موجود سلیکشن کمیٹی جو کہ حس سردار کے علاوہ ایاز محمود اور مصدق حسین پر مشتمل تھی۔میں اب فرحت خان اور قاسم خان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔شہباز سینئر کے مطابق یہ فیصلہ صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر (ر)خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر سلیکشن کمیٹی کو مذید مستحکم لرنے کے لئے لیا گیا ہے۔تاکہ مستقبل میں سلیکشن کے حوالے سے مذید بہتر فیصلے لئے جا سکیں ۔