پی ایچ ایف ٹرائینگلر ہاکی سیریز :پاکستان سینئر ہاکی ٹیم نے پاکستان وائیٹ کی ٹیم کو باآسانی 2- 5سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ،عمر بھٹہ کی شاندار پرفارمنس دو گول سکور کئے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جوہر ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جا رہی ٹرائینگلر ہاکی سیریز کے سلسلہ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں پاکستان سینئر ہاکی ٹیم نے پاکستان وائیٹ کی ٹیم کو باآسانی 2- 5سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان سینئر ہاکی ٹیم نے آج کے میچ کے تیسرے منٹ میں گول سکور کر کے لیڈ حاصل کی جو میچ کے آخر تک بر قرار رہی میں کے پہلے ہاف میں سکور 3-1تھا جو دوسرے ہاف کے اختتام پر 5-2 جاکر منتج ہوا۔ پاکستان سینئر کی جانب سے عمر بھٹہ نے دو جبکہ علی شان۔ابوبکراور عماد بٹ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ جبکہ پاکستان وائیٹ کی جانب سے عمر حامدی اور اویس الرحمن ایک ایک گول سکور کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کی آج کی کامیابی اس ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیا بی    ہے۔

fallow  us  on  facebook    https://www.facebook.com/sportsworldpk1