پی ایچ ایف کے زیر اہتمام انڈر 19 بین الصوبائی ہاکی چیمپیئن شپ 2019, 20جنوری تا 30 جنوری عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی.

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر19بین الصوبائی ہاکی چیمپین شپ2019 20جنوری تا30جنوری عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائیگی. انڈر 19 چیمپیئن شپ کے حوالے سے پاکستان کے تمام صوبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی.پنجاب سے 3، سندھ سے 2، کے پی کے سے 2، بلوچستان سے 1، اسلام آباد سے 1، فاٹا سے 1، آزاد جموں و کشمیر سے ایک اور گلگلت بلتستان سے ایک ٹیم شرکت کرے گی. پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس سلسلہ میں متعلقہ ملحقہ صوبائی سیکریٹریز کو تحریری مراسلہ جاری کردیا ہے. جس میں ملحقہ صوبائی ایسو سی ایشنز کو شرکت کی ہدایات کے ساتھ کھلاڑیوں کی عمر کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ہیں. جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق چیمپین شپ میں 19 سال سے کم عمر کھلاڑی شرکت کرسکیں گے. عمرکے حوالے سے یکم جنوری 2000 یا اسکے بعد کی تاریخ پیدائش کے حامل کھلاڑی اس چیمپین شپ میں حصہ لے سکتے ہیں.کھلاڑیوں کو اپنی عمر کی شناخت اور تصدیق کے لئے اصل نادرا فارم ب یا اصل قومی شناختی کارڈ بطور ثبوت پیش کرنا ہونگے.مزکورہ انڈر 19 بین الصوبائی ہاکی چیمپین شپ 2019 میں پنجاب سے تین ٹیمیں جبکہ سندھ سے دو، کے پی کے سے دو، بلوچستان سے ایک، اسلام آباد سے ایک، فاٹا سے ایک، گلگت بلتستان سے ایک، آزاد جموں کشمیر سے ایک ٹیم شرکت کرے گی.پاکستان ہکی فیدریشن کی جانب سے مزکورہ چیمپیئن شپ کو کامیاب بنانے کیلئے منتظمین کو ہدایت جاری کردی ہیں.