پی بی ایس اے کا ورلڈ سنوکر انڈر 16 چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان یکم سے 8 اکتوبر تک روس میں شیڈول ایونٹ میں نسیم اختر، محمد مدثر اور عمر خان ایکشن میں دکھائی دیں گے

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) نے آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈ سنوکر انڈر 16 چیمپئن شپ اوپن 2017 مینز اینڈ ویمنز کیلئے پاکستان جونیئر ٹیم کو حتمی کر لیا، یکم سے 8 اکتوبر تک شیڈول میگا ایونٹ میں محمد نسیم اختر، شیخ محمد مدثر اور محمد عمر خان ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیوئسٹس کا تربیتی اور پریکٹس کیمپ 18 سے 28 ستمبر تک چیمپئنز سنوکر اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا، کیمپ میں شرکت کے بعد کیوئسٹس دوبارہ کراچی پہنچیں گے جہاں پر وہ یکم اکتوبر کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے روس روانہ ہوں گے۔