پی سی بی اسلام آباد میں سٹیڈیم تعمیر کرنا چاہتا ہے ، راولپنڈی کا سٹیڈیم بھی ٹھیک کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز )  چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی اسلام آباد میں سٹیڈیم تعمیر کرنا چاہتا ہے ، راولپنڈی کا سٹیڈیم بھی ٹھیک کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں، ہرضلع میں کرکٹ اسٹیڈیم ہوناچاہیے، اسلام آباد میں بھی کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے کیونکہ یہاں بھی ضرورت ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم کو بھی ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہا پی سی بی نے سوچا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کریں لیکن عدالت میں درخواست دائرکردی گئی، ہم یہ نہیں چاہتے کہ ماحولیات پراثر پڑے، ہم عدالت اور انوائرمینٹل ایجنسی کے ساتھ ہیں کہیں اورزمین مل گئی تو4،3سال میں اسٹیڈیم بن جائے گا۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی شکر پڑیاں میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے سلسلے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔