چار مرتبہ کی دفاعی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین فرنچ فٹ بال لیگ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پیرس ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم فرنچ فٹ بال لیگ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گئی، جرمین نے آمائنز کو 2۔0 گولز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فرنچ لیگ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آمائنز کو 2۔0 گولز سے ہرایا، اس فتح کے ساتھ ہی پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گولز کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 53ویں منٹ میں پیرس سینٹ جرمین کے نیمار نے پنالٹی پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 78ویں منٹ میں پیرس کے ہی رابیوٹ نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، ا آمائنز نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح پیرس کی ٹیم 2۔0 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں داخل ہو گئی۔