چار ملکی ہاکی سیریز : ایونٹ کا افتتاح وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے کیا.افتتاحی میچ میں ازبکستان نے افغانستان کو 0-11 سے ہرادیا

لاہور(اسپورٹس ورلڈ نیوز) ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی چار ملکی ہاکی سیریز اوپن کا افتتاح پنجاب کے وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے بال کو ہٹ مارکر کیا. اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر,آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر,ایونٹ منیجر راؤ عثمان, پی ایچ ایف خزانچی عثمانی ,پی ایچ ایف ڈائریکٹر کوآرڈینیشن میجر ر جاوید منج,انٹر نیشنل ہاکی پلیئر قاسم خان کے علاوہ دیگر مہمان اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی.
ک
افتتاحی میچ ازبکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ازبکستان نے با آسانی افغانستان کو 0-11 سے شکست دی دی.ازبکستان کی طرف سے پہلا گول گیبولو نے 6 ویں منٹ میں,کھوکمبو نے 7ویں منٹ میں,لیحومجون نے 9ویں منٹ میں,اوکھو نے 9ویں منٹ میں,کھوکھمبو نے 14ویں منٹ میں,گولب نے 22ویں,23ویں,28ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے تین گول جبکہ کریمو نے33ویں,36ویں اور 38ویں منٹ میں تین گول کرکے ہیٹرک کرلی.جبکہ دوسرا میچ کل 18 دسمبر کو قازقستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا.